پاکستان نئے پائلٹس کے لائسنس کا اجرا روک دے۔ انٹرنیشنل سول ایو یشن آرگنائزیشن کا انتباہ
نئے لائسنس کے اجراء سے پہلے سسٹم کو بہتر اور مستحکم بنائے،خدشات کی نشاندہی کر رہے ہیں،اگر پاکستان ناکام رہا تو دوسرے ملکوں کو خبردار کریں گے۔آئی سی اے او
مقدس فاروق اعوان جمعہ 25 ستمبر 2020 13:15
(جاری ہے)
اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان سعد بن ایوب کا کہنا ہے کہ آئی سی اے او نے نئے لاسنس جاری کرنے سے نہیں روکا، ہمارے پاس نئے پائلٹس کے لائسنسز کی درخواست اگر آتی ہے تو ہم اس پر عمل کر سکتے ہیں، پاکستان سول ایوی ایشن پر نئے لائسنس جاری کرنے سے متعلق پابندی عائد نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہوزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے انکشاف کیا تھا کہپی آئی اے کے 400 پائلٹس میں سے 150 کپتانوں کے پاس جعلی لائسنس ہیں۔جعلی لائسنس والے پائلٹس سیفٹی کے لیے خطرہ قرار دے گئے تھے ۔یہ پائلٹس پی آئی اے کے علاوہ بھی دیگر ایئرلائنز میں جہاز اڑا رہے تھے۔ایئر مارشل ارشد ملک نے لیگل اور فلیٹ آپریشنز کی ٹیموں کو طلب کیا تھا۔بغیر کام کے تنخواہیں لینے والے پی آئی اے کے پائلٹس کے گرد گھیرا تنگ کیاگیا۔ یہ بھی انکشاف ہوا تھا کہ ڈیڑھ سال میں کوئی بھی فلائٹ آپریٹ نہ کرنے والے پائلٹ تنخواہیں لیتے رہے ہیں۔ایک خاتون پائلٹ کا بھی بیرون ملک ملازمت کے ساتھ پی آئی اے سے تنخواہ لینے کا انکشاف ہوا تھا۔ خاتون پائلٹ سے تنخواہیں،تربیتی اخراجات واپس لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔خاتون پائلٹ نے قومی ایئرلائن کے خرچ پراے320 جہاز کی تربیت حاصل کی۔وفاقی وزیر کے انکشاف کے بعد کئی ممالک نے پاکستانی پائلٹس پر پابندی بھی لگائی جسے بعد میں بحال کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.