دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3کروڑ24 لاکھ تک پہنچ گئی، 9 لاکھ 88 ہزار افراد ہلاک،

امریکہ میں متاثرین کی تعداد71 لاکھ 85 ہزار سے زیادہ، 2 لاکھ 7 ہزار افراد ہلاک، بھارت میں متاثرین کی تعداد58 لاکھ سے بڑھ گئی

جمعہ 25 ستمبر 2020 14:17

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3کروڑ24 لاکھ تک پہنچ ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3کروڑ24 لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 9 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جمعہ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 75 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے امریکہ دنیا بھر میں پہلے، بھارت دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اموات کے اعداد و شمار میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔

دنیا کے مختلف ملکوں میں اب تک کورونا وائرس سی988036 ہلاکتیں ہوچکی ہیں، متاثرین کی مجموعی تعداد 32433016 جبکہ فعال متاثرین کی تعداد 7504077 ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد71 لاکھ 85 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 2 لاکھ 7ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد7185471 ہے۔

امریکی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد2540358 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ملک بھر میں اب تک 207538افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ادھر بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد58 لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک92 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں، ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 970089 ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد5818570 ہے جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی86052 نئے کیسز رپورٹ ہوئیہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید1141 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد966358 ہے۔

لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد46 لاکھ 59ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ40 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی32817 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4659909سے تجاوز کرگئی ہے۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید831 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے دنیا کا تیسرا جبکہ ہلاکتوں کے حوالے سے دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔