ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں کیا، ڈریپ
کمپنیوں کو ادویات کی قیمتیں کچھ عرصہ نہ بڑھانے کیلئے پابند کریں گے، قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کریں گے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ کا بیان
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 25 ستمبر 2020 19:01
(جاری ہے)
ادویات کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کریں گے۔ کینا بیس کے معاملے کو مثبت انداز سے لینا چاہیے۔
بھنگ سے بننے والی ادویات سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔ ملکی معیشت کیلئے اس وقت ایک ایک ڈالر قیمتی ہے۔ واضح رہے رپورٹس ہیں کہ وفاقی حکومت نے 94 ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 262 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔ بخار سردرد، امراض قلب ملیریا ، شوگر، گلے میں خراش، فلو، اینٹی بائیو ٹکس، پیٹ درد ، آنکھوں ، کان ، دانت ، منہ ، بلڈ انفیکشن کی ادویات میں ہوشربا اضافہ، جلد کے امراض اور ڈینگی کے بعد استعمال ہونے والی ادویات بھی مہنگی کر دی گئی۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت صحت نے 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ ان ادویات میں 68 لوکل اور 26 امپورٹڈ شامل ہیں۔ ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 262 فیصد تک اضافہ کیا گیا، مہنگی ہونے والی ادوایت میں بخار سردرد، امراض قلب ملیریا ، شوگر، گلے میں خراش، فلو، اینٹی بائیوٹکس، پیٹ درد ، آنکھوں ، کان ، دانت، منہ ، بلڈ انفیکشن کی ادویات شامل ہیں۔ جلد کے امراض اور ڈینگی کے بعد استعمال ہونے والی ادویات بھی مہنگی کر دی گئی۔ ایگزلمائڈ گولیوں کے پیک کی قیمت 60 روپے سے بڑھا کر 219 روپے ، اینڈرلائن انجیکشن کی قیمت 217 سے 597، ڈوگزکلائن کیپسول کی قیمت 233 سے بڑھا کر 400 ، کیفن ون انجیکشن کی قیمت اٹھاون روپے سے 115، نیروجن پیک 62 سے 100، ذیمپسیلین 154 سے 248، کارٹن کریم 30 سے بڑھا کر 56، کیپسول پلس ٹیریمسولین کی قیمت 786 سے 1080 اور نیوروبیون گولیوں کے پیک کی قیمت 535 سے بڑھا کر 977 کر دی گئی۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ادویات کی دستیابی کم ہونے، بلیک مارکیٹ مین غیر معیاری ادویات فروخت ہونے کے باعث وفاقی حکومت کو مجبورا اضافہ کرنا پڑا ڈالر کی قدر میں اضافہ اورخام مال مہنگا ہونا بھی وجہ بنی وزارت صحت کے مطابق فارماسوٹیکل کمپیناں جون 2021تک قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے کی مجاز نہیں ہوں گی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ”ہتک عزت“بل کی مذمت‘لاہور کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان
-
لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری ‘سیکرٹری زاہد عابد اور گورننگ باڈی نے پنجاب حکومت کا”ہتک عزت بل“مسترد کردیا
-
ہمارے معززجج کے خلاف سوشل میڈیا پرکمپئین چلایا گیا، سیٹنگ جج کے وہ معلومات پبلک کئے گئے جو کوئی عام بندہ نہیں نکال سکتا،
-
ایک مخصوص طبقے کو مکمل طورپرکلین چیٹ دینے کیلئے عالمی طاقتوں کی مدد سے ایک فرمائشی پروگرام ترتیب دے دیاگیاہے، سینیٹرفیصل واڈا کا انکشاف
-
اس معاملے کا پہلا پہلو یہ ہے کہ خط کے مندرجات میں جج صاحب نے خود فرمایا ہے کہ موصول ہونے والا پیغام کسی بھی طرح سے انصاف کے حصول میں مداخلت نہیں تھی،اٹارنی جنرل آف پاکستان
-
راولپنڈی،10 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالاملزم گرفتار
-
اسحاق ڈار سے چائنہ تھری گارجز کارپوریشن کے ایگزیکٹو نائب صدر اور چائنا تھری گارجز انٹرنیشنل لمیٹڈ کے چیئرمین کی ملاقات، مختلف امورپر غور
-
اسپیکر قومی اسمبلی سے جاپان کے سفیر کی ملاقات،پارلیمانی تعاون اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال
-
کراچی سے لاہورآنے والی عوام ایکسپریس حادثے کا شکار
-
عدالت نے حکومت کو نان فائلرز کی موبائل فون سمیں بلاک کرنے سے روک دیا
-
وزیرا عظم کا گوادر بندر کو مکمل فعال کرنے کیلئے بڑا اقدام
-
روسی صدرولادیمیرپیوٹن نے اپنا وزیردفاع برطرف کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.