وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی کشمیری وکیل اور سماجی کارکن بابر قادری کے قتل کی مذمت

جمعہ 25 ستمبر 2020 20:16

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی کشمیری وکیل اور سماجی کارکن ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کشمیری وکیل اور سماجی کارکن بابر قادری کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر قادری کو انڈین اسٹیبلشمنٹ اور فوج کی ایماء پر کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز اٹھانے کی سزا دی گئی۔

(جاری ہے)

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بابر قادری نے لائرز کلب کشمیر کے فورم سے اجتماعی قبروں، ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کے کیسز سمیت پانچ ہزار سے زائد ضرورت مندوں کی قانونی معاونت کی مدد کی۔