زیادتی کے ملزمان کو لٹکانے کا کوئی قانون نہیں لایا جارہا، شیریں مزاری

جمعہ 25 ستمبر 2020 21:07

زیادتی کے ملزمان کو لٹکانے کا کوئی قانون نہیں لایا جارہا، شیریں مزاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہیکہ جنسی زیادتی کے ملزمان کو عوامی مقامات پر لٹکانے کے بارے میں کوئی قانون نہیں لایا جارہا۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ کابینہ میں زیادتی سے متعلق قانون سازی کا فیصلہ ہوگیا ہے ،حکومت کی طرف سے عورتوں، بچوں، خواجہ سراؤں پر جنسی تشدد سے متعلق بل جلد آرہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریپ کرنے والے کی سزا کا تعین ابھی نہیں ہوسکا ہے، میڈیا سمیت کسی کو بھی متاثرہ فرد کا نام افشا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، جو بھی ریپ کا شکار ہونے والے کی شناخت ظاہرکرے گا اسے سخت سزا دی جائیگی۔شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پولیس میں بھی خواتین کو بڑی تعداد میں بھرتی کیا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا تھا کہ جنسی زیادتی کرنے والیکو سرعام پھانسی کی سزا دیکر عبرت کا نشانہ بنایاجائیگا، اس حوالے سے ایک بل بھی تیار کررہے ہیں۔