وزیراعظم نے دنیا کے سامنے بھارت کے انتہا پسندانہ چہرے کو بے نقاب کیا ہے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

ہفتہ 26 ستمبر 2020 00:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ورچوئل اجلاس سے وزیر اعظم عمران خان کے تاریخی خطاب پر انہیں مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سوشل میڈیا نیٹ ورک سائٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی مشکلات پر روشنی ڈالتے ہوئے دنیا کے سامنے بھارت کے انتہا پسندانہ چہرے کو بے نقاب کیا ہے۔