پاکستان قدرتی مناظر کے حوالے سے عظیم تاریخ کا حامل ملک ہے،
پاکستان میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کی لاتعداد استعداد موجود ہے، سیاحت کے فروغ کے لئے حکومت کی جانب سے کئے گئے مختلف اقدامات کے تحت دیہی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے وزیراعظم عمران خان کاعالمی یوم سیاحت پر پیغام
ہفتہ 26 ستمبر 2020 22:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سیاحت نہ صرف دیہی آبادیوںکو روزگار کی فراہمی اور تجارت کے فروغ کے ذریعے بااختیار بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے بلکہ اس سے ان کو اپنی ثقافت اور تاریخی ورثے کے تحفظ میں بھی مدد ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قدیم ثقافت اور تاریخ کو محفوظ بنا کر لوگوں کو ثقافتی اور علاقائی روایات سے روشناس کرانے میں بھی مدد ملتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تعلیم، سرمایہ کاری، جدت، ٹیکنالوجی اور روزگار کی دستیابی کو یقینی بنا کر سیاحت کی پالیسیوں میں دیہی ترقی کو شامل کیا جا سکتا ہے جس سے نہ صرف لاکھوں لوگوں کی زندگیوں اور آمدنی میں بہتری لائی جا سکتی ہے لیکن اس سے ثقافت اور ماحولیات کو محفوظ بنانے میں بھی مدد کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہاڑوں سے لے کر سمندروں تک متنوع قدرتی مناظر ہیں اور پاکستان قدرتی مناظر کے حوالے سے عظیم تاریخ کا حامل ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کی لاتعداد استعداد موجود ہے جس کا ابھی تک دنیا کو علم نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے پاکستان کی حکومت کی جانب سے کئے گئے مختلف اقدامات کے تحت دیہی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ملک کے دیہی علاقوں میں سیاحوں کے لئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جس سے مقامی آبادی کے معاشی اور سماجی معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) نے ادارے کی بحالی اور اصلاحات کے ذریعے اپنے ملازمین کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کیا ہے تاکہ پاکستان کو دنیا بھر میں ایک بہترین سیاحتی مقام بنایا جا سکے۔ وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی برادری کی معلومات کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام دنیا بھر سے خوبصورت پہاڑوں، وسیع صحرائوں، قدرتی دریائوں، جنگلوں اور ساحلی علاقوں کی خوبصورتی کا نظارہ کرنے کے لئے سیاحوں کی آمد کے منتظر ہیں اور ان کے لئے بہترین میزبانی کی خواہش رکھتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.