حکومت پنجاب بلدیاتی نظام کی بحالی کے لیے بلا مذید تاخیر اقدامات کرے‘ ثناء اللہ اختر

س طرح بلدیات بارے حکومتی خلوص نیت سے متعلق بے بنیاد شکوک کا خاتمہ ہو گا ‘صدر رفاعی تنظیم الاخوت

اتوار 27 ستمبر 2020 12:55

راولپنڈ ی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2020ء) رفاعی تنظیم الاخوت کے صدر ثناء اللہ اخترنے کہا ہے کہ حکومت ملک میں جاری ترقیاتی پراگراموں نیز عوامی بہبود کے منصوبوں کو تیز رفتاری سے و شہریوں کی شرکت سے مکمل کرنے کے لیے دیہی و شہری علاقوں میں بلدیات کے نظام کو جلد سے جلد بحال کرنے کے اقدامات کرے - انہوں نے کہا کہ اس طرح اس اداروں کے بارے میں حکومتی خلوص نیت سے متعلق بے بنیاد عوامی خدشات کا خاتمہ بھی ہو جائے گا -انہوں نے یہ بات تنظیم کے ہفت روزہ اجلاس کے موقع پر کہی جس میں رائو فہیم ممتاز، نثار چوہدری ، ابوعزیر، محمدطارق علی ، ظفر اقبال محمدعارف سعید بٹ ، کامران نذیر، راجہ مشتاق ، بلال بٹ اور ڈاکٹر نیادز اکمل شریک تھے - ثناء اللہ اختر نے کہا مذکورہ نظام کے تحت قائم ہونے والے ادارے ملک میں جاری نظام جمہوریت کے لیے بھی بڑی اہمیت کے حامل ہیں اور وہ ہمیشہ سے حکومتوں و عوام الناس کے مابین موثر رابطہ کا موثر فورم رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر شجر کاری ، صحت و صفائی کی صورت حال کو بہتر کرنے نیز عوام کو یوٹیلٹی سروسز کی فراہمی ، ہنگامی حالات سے عہدہ برا ہونے کے لیے اقدامات اور دیگر خدمات مقامی سطح پر مہیا کرنے میںسہولیات کے اضافہ سے متعلق مذکورہ اداروں کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے -انہوں نے کہا کہ حکومت مقامی قیادت فراہم کرنے میںمذکورہ نظام کی بحالی کے اقدامات کواولیت دے تاکہ شہریوں کے فلاحی پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہو سکیں-

متعلقہ عنوان :