لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پیر 28 ستمبر 2020 12:25

لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ، تاہم رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخواہ، خطہ پوٹھوہار،کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ لاہور میں گذشتہ روزکم سے کم درجہ حرارت 36 اور زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد رہا۔