قومی دولت لوٹنے و الوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا:سمیرا ساہی

پیر 28 ستمبر 2020 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2020ء) مسلم لیگ (ق) پنجاب خوا تین ونگ کی جوا ئنٹ سیکر ٹری سمیرا ساہی نے کہاہے کہ قومی دولت لوٹنے و الوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا،سرکاری خزانے کو لوٹنے والے ملک کے مجرم اور جھوٹے دعویداروں کے چہرے بے نقاب ہو چکے،ملک سے غداری کرنے والے جس نے بھی کرپشن یا غلط کام کیا، اسے انجام بھگتنا ہوگا۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں کے ذاتی بینک بیلنس دن دگنی رات چوگنی ترقی کرتے رہے اور دوسری طرف عوام مسائل کی چکی میں پستے رہے۔ انہو ں نے کہاکہ پنجاب میں غریب اور عام آدمی کی خدمت اور فلاح و بہبود کے تاریخی کام صرف چودھری پرویزالہی کے دور میں ہوئے اور لوگ آج بھی ان کے دور کو یاد کرتے ہیں۔