فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے یو ایس ایڈ کے اشتراک سے وزیر ستان میں فروٹ منڈی کا افتتاح کردیا

پیر 28 ستمبر 2020 23:59

پشاور۔28 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) فو ڈ اینڈ اگریکلچر ارگنائزیشن (ایف اے ڈبلیو) نے جنوبی وزیرستان میںقائم کردہ فروٹ ،سبزی اور لائیوسٹاک منڈی کا افتتاح کر دیا جو یو ایس ایڈ کے اشتراک سے تعمیرکیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر مقامی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر بھی موجود تھے جبکہ یو ایس کونسل جنرل پشاور اور ایف اے ڈبلیو انٹر نیشنل کوارڈڈدنیٹر خیبر پختونخوا نے زومنگ کے زریعے تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا ۔ڈپٹی کمشنر نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ یو ایس ایڈ کی اور ایف اے ڈبلیو کی جانب سے خیبرپختونخوا کے دوددراز علاقوں میںایگریکلچر پراجیکٹ ایک خوش آئند اقدام ہے جسکی وجہ سے علاقہ کے غریب عوام مستفید ہونگے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ہر قسم کی تعاون کی یقین دانی کرائی گئی ہے۔ نو تعمیر شدہ مارکیٹ میں فروٹ ،سبزی اور لائیو اسٹاک کے الگ الگ حصے مخصوص کر دیئے گئے ہیں۔