شہریار آفریدی سے سیفران اور نارکوٹکس کنٹرول کا قلمندان واپس لے لیا گیا

پیر 28 ستمبر 2020 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) شہریار آفریدی سے وزارت سیفران اور نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان واپس لے لیاگیا،شہریارآفریدی بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی کام جاری رکھیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق شہریار آفریدی سے وزارت سیفران اور نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان واپس لے لیاگیا،شہریارآفریدی بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی کام جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 13 مئی کو شہریار آفریدی پارلیمانی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے اجلاس میں شہریار آفریدی کا انتخاب عمل میں آیا تھا، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کمیٹی کے درمیان چیئرمین کمیٹی کے لئے شہریارخان آفریدی کے نام پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا تھا جس کے باعث اپوزیشن ارکان کمیٹی نیاحتجاجا کمیٹی سے واک آٹ کردیا تاہم کثرت رائے سے شہریار خان آفریدی کو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :