ای روزگا ر پروگرام کے تحت ملتان کے تعلیم یا فتہ اور بے روزگا رنوجوا نو ں سے فری لا نسنگ کیلئے درخواستیں طلب

منگل 29 ستمبر 2020 23:22

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) حکو مت پنجا ب کی ہدایت پر پنجاب انفا رمیشن ٹیکنا لو جی بورڈ کے ای روزگا ر پروگرام کے تحت ملتان کے تعلیم یا فتہ اور بے روزگا رنوجوا نو ں سے فری لا نسنگ کے لیے 05 اکتو بر تک درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ملتان میں ای روزگا ر سنٹرزبہا ئو الدین ز کریا یو نیورسٹی اور انسٹیٹیو ٹ آ ف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی این ایف سی میں داخلے کیلئے امیدوارwww.erozgaar.pitb.gov.pk لنک پر اپلا ئی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

امیدوار کیلئے 16 سالہ تعلیم،آ ن لا ئن ٹیسٹ دینا اور 35 سال سے کم عمر ہو نا ضروری ہے، ای روزگا ر پروگرام کے تحت پاکستان کے ٹا پ فری لا نسرز سے ٹر یننگ ، گرافک ڈ یزائننگ ،ڈ یجیٹل ما ر کیٹنگ ،پر و فا ئل بنانے اور کا م لینے کی ٹر یننگ ،03 ماہ کی ٹریننگ کی تکمیل پر اسنا د بھی دی جا ئیں گی۔ یاد رہے کہ ای روزگار پر و گرام فری لانسنگ کے ذریعے امیدوار گھر بیٹھے اپنا روزگار کما سکتے ہیں۔ای روزگار ٹر یننگ پروگرام کے با رے میں www.youtube.com بھی ملا حظہ کی جا سکتی ہے۔