کرونا وائرس میں مبتلا معروف اداکار مرزا شاہی انتقال کر گئے
مرحوم اداکار کی اہلیہ اور بیٹی میں بھی مہلک وبا کی تشخیص ہو چکی
منگل 29 ستمبر 2020 20:44
(جاری ہے)
خیال رہے کہ سینیئرٹی وی آرٹسٹ مرزا شاہی کورونا وائرس کاشکارہونے کے بعد تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
اداکارکے بھتیجے محمد حسن شاہی نے نجی چینل پراس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرزا شاہی گزشتہ2روزسے اسپتال میں داخل تھے ۔حسن نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والی پیچیدگیوں کے بعد انہیں بدھ کی صبح وینٹی لیٹرپرمنتقل کردیا گیا تھا کیونکہ ان کے آکسیجن کی سطح مسلسل کم ہو رہی تھی۔مرزا شاہی کے بھتیجے کے مطابق اداکار کی اہلیہ اور بیٹی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا جس کی وجہ سے دونوں قرنطینہ میں ہیں۔ مرزا شاہی کی اہلیہ بھی گزشتہ ایک سال سے بستر علالت پر ہیں۔گزشتہ روزاداکار یاسرنوازنے انسٹاپوسٹ میں مرزا شاہی کے زیرعلاج ہونے سے متعلق بتایا تھا۔یاسرنےلکھا ” برائے مہربانی مرزا شاہی صاحب کیلئے دُعا کریں ، ان کی حالت تشویشناک ہے اورآپ سب کی دعاوں کی ضرورت ہے ۔ ”مرزا شاہی نے یاسر نواز کی پروڈکشن میں بنائے جانے والے کامیڈی ڈرامہ “نادانیاں ” میں کام کیا تھا ، اس کے علاوہ معروف ڈرامے “قدوسی صاحب کی بیوہ” میں بھی مرزا شاہی کا کردار خوب پسند کیا گیا تھا۔اس سے قبل دسمبر 2018میں مرزا شاہی کے انتقال کر جانے کی جھوٹی اطلاعات زیرگردش رہیں جس کے بعد انہوں نے ویڈیوبیان میں پُرمزاح انداز میں بتایا تھا کہ ابھی میں زندہ ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.