پاکستان میں امراض قلب سے نوجوانوںکی اموات میں اضافہ
موٹاپا‘بلڈ پریشر‘شوگر کے امراض بھی بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سہل پسندی‘غیرمتوازن غذا‘سیگریٹ نوشی اور جسمانی مشقت نہ کرنا ہے . ماہرین
میاں محمد ندیم منگل 29 ستمبر 2020 23:03
(جاری ہے)
پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق 30 سے 40 فیصد اموات کا سبب دل کے امراض ہیں، دل کی بیماری اب امیروں کی نہیں بلکہ غریبوں کی بیماری بن چکی ہے جسکی وجہ ورزش اور جسمانی محنت و مشقت نہ کرنے کے سبب موٹاپا، بلڈ پریشر اور شوگر کے امراض بڑھتے جا رہے ہیں جبکہ سگریٹ نوشی کی بڑھتی ہوئی وبا کی وجہ سے بھی امراض قلب میں ناقابل یقین حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے. ان خیالات کا اظہار ماہرین نے عالمی یوم قلب کے حوالے سے کراچی پریس کلب میں میں منگل کے روز منعقد ہارٹ ہیلتھ کیمپ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا‘میڈیکل کیمپ کا انعقاد کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے کراچی پریس کلب، قومی ادارہ برائے امراض قلب اور مقامی دوا ساز ادارے فارم ایوو کے تعاون سے کیا تھا، جس کے دوران کراچی پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کو بلڈ پریشر، شوگر، کولیسٹرول، باڈی ماس انڈیکس، ای سی جی اور کنسلٹنٹ سے مشورے کی سہولتیں مہیا کی گئیں. کیمپ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے قومی ادارہ برائے امراض قلب کے پروفیسر اور معروف کارڈیا لوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکبر سیال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دل کے امراض میں ناقابل یقین حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اب ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 30 سے 40 فیصد اموات کا سبب دل کے دورے اور اور دیگر امراض قلب بن رہے ہیں. پروفیسر جاوید اکبر سیال نے انکشاف کیا کہ 30 سال تک کی عمر کے نوجوان بھی دل کے دوروں کے سبب اسپتالوں میں لائے جا رہے ہیں جبکہ 30 سے 40 سال کی عمر کے افراد میں دل کی بیماریوں کے سبب اموات بڑھتی جارہی ہیں جس کا سب سے بڑا سبب غیر صحت مندانہ طرز زندگی اور بڑھتی ہوئی سگریٹ نوشی ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے نوجوانوں میں جسمانی سرگرمیوں، کھیلوں سے دوری، جسمانی محنت اور ورزش نہ کرنا موٹاپا، شوگر اور بلڈ پریشر کی بیماریوں کا سبب بن رہا ہے جس کے نتیجے میں امراض قلب میں اضافہ ہوتا جارہا ہے نوجوانوں اور دیگر لوگوں کو روزانہ 30 سے 40 منٹ تک جسمانی ورزش، روزانہ کسی ایک کھیل کی سرگرمی میں حصہ لینا، متوازن غذا کا استعمال اور سگریٹ نوشی سے اجتناب کرنا ہوگا، موٹر سائیکل کے بڑھتے ہوئے رجحان میں بھی کمی لانی ہوگی اور پیدل چلنے سمیت سائیکل چلانے کے رجحان میں اضافہ کرنا ہوگا تاکہ جسمانی صحت میں بہتری لا کر امراض قلب سمیت دیگر کئی عوارض سے بچا جا سکے. قومی ادارہ برائے امراض قلب سے وابستہ ایک اور ماہر ڈاکٹر جہانگیر علی شاہ کا کہنا تھا کہ سگریٹ نوشی ترک کر کے دل کے دورے کے امکان کو بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے اور سگریٹ نوشی ترک کرنے کے تین سال کے بعد سگریٹ نوشوں میں دل کے دوروں کے امکانات ایک عام آدمی جتنے رہ جاتے ہیں. مقامی دوا ساز ادارے کے مارکیٹنگ منیجر ثمر اقبال جعفری کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے کوشاں ہے اور آج عالمی یوم امراض قلب کے موقع پر کراچی میں 12 مقامات پر میڈیکل کیمپس، سیمینار اور آگاہی کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جبکہ پورے ملک میں دل کے امراض کے متعلق آگاہی پھیلانے کے حوالے سے تقریبات منعقد کی گئی ہیں.
مزید اہم خبریں
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.