سازگار انجینئرنگ کی آمدنی میںگذشتہ مالی سال کے دوران 66فیصد کمی

بدھ 30 ستمبر 2020 10:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) گذشتہ مالی سال کے دوران سازگار انجینئرنگ کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 66 فیصد کمی ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج( پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطاق گذشتہ مالی سال میں کمپنی کو27.6 ملین روپے خالص آمدنی ہوئی ہے جبکہ مالی سال 2019ء کے دوران سازگار انجینئرنگ کو82 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔

اس طرح مالی سال 2019ء کے مقابلہ میں مالی سال 2020ء کے دوران سازگار انجینئرنگ کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 54.4 ملین روپے یعنی 66فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کی آمدنی میں نمایاں کمی کے نتیجہ میں ساز گار انجینئرنگ کی فی حصص آمدنی بھی 3/04 روپے کے مقابلہ میں 0.96 روپے فی حصص تک کم ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

مالیاتی نتائج کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران سازگار انجینئرنگ کی خالص سیلز10فیصد کمی سے 3218.5 ملین روپے کے مقابلہ میں 2891.8 ملین روپے تک کم ہوگئیں۔

دوسری جانب مالیاتی اخراجات 164 فیصد اضافہ سے 24.3 ملین روپے کے مقابلہ میں 64.1 ملین روپے تک بڑھ گئے۔ اس طرح کمپنی کا عمومی منافع 111.8 ملین روپے کے مقابلہ میں 40.8 ملین روپے تک کم ہوگیا جس سے کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدن میں 66فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :