سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان میں کرپٹو کرنسی پر پابندی کے تفصیلات طلب کر لیں
پاکستان میں کرپٹو کرنسی پر پابندی نہیں ہے، بس اسے ریگولر نہیں کیا گیا. وکیل اسٹیٹ بنک
میاں محمد ندیم بدھ 30 ستمبر 2020 12:15
(جاری ہے)
وکیل اسٹیٹ بینک نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی پر پابندی نہیں ہے، بس اسے ریگولر نہیں کیا گیا عدالت نے کرپٹو کرنسی سے متعلق بین الاقوامی قوانین طلب کر لیے ہیں.
ہائی کورٹ نے5 نومبر کو وفاقی حکومت، اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے سے بھی تفصیلات طلب کرلی ہیں خیال رہے کہ مارچ2020 میں سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے پاکستان میں کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے والی 9 کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی تھی. ایس ای سی پی کے مطابق ملک میں کرنسی کی ٹریڈنگ کا کاروبار صرف اسٹیٹ بینک کی لائسنس یافتہ فاریکس کمپنیاں کرسکتی ہیں قانون کے مطابق کوئی بھی کمپنی اسٹیٹ بینک ریگولیشنز کے تحت لائسنس کے بغیر نہ تو عوام سے رقوم جمع کرسکتی ہیں اور نہ ہی کرنسی کا کاروبار کرسکتی ہیں. ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو پر پابندی سے متعلق درخواست پر جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے سماعت کی ہے انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں ڈیجیٹل کرنسی جیسی جدید ٹیکنالوجی سے فوائد کیوں نہیں لیے جارہے؟عدالت نے کرپٹو کرنسی کی اجازت نہ دینے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان پر برہمی کا اظہار بھی کیا. جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ دنیا جدید ٹیکنالوجی میں بہت آگے چلی گئی ہے اور ہم وہیں کھڑے ہیں فاضل جج نے استفسار کیا کہ دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی چل رہی ہے پاکستان میں کیوں بند ہے؟ . وکیل اسٹیٹ بینک نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی پر پابندی نہیں ہے، بس اسے ریگولر نہیں کیا گیا عدالت نے کرپٹو کرنسی سے متعلق بین الاقوامی قوانین طلب کر لیے ہیں.مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.