تاجر برادری کے بھرپور اعتماد کے باعث پیاف فائونڈرز الائنس کو کامیابی ملی ہے، آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی کا تقریب سے خطاب

بدھ 30 ستمبر 2020 13:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے بھرپور اعتماد کے باعث پیاف فائونڈرز الائنس کو کامیابی ملی ہے، امید ہے کہ جیتنے والے امیدوار اپنے ووٹرز کو مایوس نہیں کریں گے، لاہور چیمبر نے ہمیشہ تاجروں کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیاف فائونڈرز الائنس کی کامیابی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اشرف بھٹی نے نو منتخب عہدیداروں سے مطالبہ ہے کہ دیرینہ مسائل کے حل اور متعلقہ سرکاری محکموںاور تاجروں کے درمیان بہتر کوارڈی نیشن کیلئے فوکل پرسنزکی تعیناتی کے لئے کردار ادا کریں۔ اس موقع پر تاجر نمائندوں نے لاہور چیمبر کے سالانہ انتخابات میں کلین سویپ پر پیاف فائونڈرز الائنس کی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس گروپ نے ہمیشہ تاجروں کے مسائل کے حل میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے ۔