کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ

ملک بھر میں 747 کیسز میں سے 365 صرف کراچی کے ہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اجلاس میں بریفنگ

بدھ 30 ستمبر 2020 13:34

کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق اجلاس کے دوران کراچی میں کورونا وائرس کیسز کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ این سی او سی اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے کیس بڑھ رہے ہیں۔ ملک میں کورونا کے 747 کیسز میں 365 صرف کراچی کے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین تک رسائی اور ہیلتھ پروٹوکولز سے ہی اس وائرس روکا جا سکتا ہے۔ فورم کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ سندھ نے بتایا کہ شہری انتظامیہ صورتحال مانیٹر کررہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مناسب انتظامات کئے جائیں گے۔