صادق سنجرانی کی کویتی سفارتخانے آمد،شیخ صباح الاحمد الصباح کی وفات پرتعزیت کا اظہار

بدھ 30 ستمبر 2020 13:51

صادق سنجرانی کی کویتی سفارتخانے آمد،شیخ صباح الاحمد الصباح کی وفات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کویتی سفیر سے امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح کی وفات پرتعزیت،فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کویتی سفارتخانے پہنچے اور کویتی سفیر سے امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح کی وفات پرتعزیت،فاتحہ خوانی کی۔چیف وہیپ پی ٹی آئی سینیٹر سجاد حسین طوری بھی چیئرمین سینٹ کے ہمراہ تھے۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہوگیا،بین المذاہب اہم آہنگی اورامن کے لئے انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا