موسم سرما کے آغاز پر بچوں کیلئے خصوصی احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد اشد ضروری ہے، ماہرین امراض اطفال

بدھ 30 ستمبر 2020 15:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) ممتاز ماہر اطفال ڈاکٹراویس شیخ نے کہا ہے کہ موسم سرما کے اثرات والے مہینہ اکتوبر میں بچوں کیلئے خصوصی احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد یقینی بنانا اشد ضروری ہے کیونکہ والدین کی ذرا سی بھی غفلت بچوں کیلئے بیماری اور ان کیلئے پریشانی کا موجب بن سکتی ہے۔ اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوںنے کہا کہ چونکہ شروع ہوتی ہوئی سردی بظاہر بڑوں کو اس انداز سے محسوس نہیں ہوتی لیکن وہ بچوں کو بری طرح متاثر کرتی ہے لہٰذا اکتوبر میں بچوں کو مناسب گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر ا دینا چاہیئے اور بچوں کیلئے اے سی کا استعمال بند کرکے انہیں رات کے وقت کسی نرم کپڑے سے لحاف کے طور پر ڈھانپ کر سلانا چاہئے ۔

انہوںنے کہا کہ آئس کریم ، کولڈ ڈرنکس ، ٹھنڈے دودھ ، مشروبات ، تلی ہوئی اور کھٹی اشیاء بچوں کیلئے موسم سرما کے آغاز میں انتہائی نقصان دہ ہیں جو بچوں کو فوری متاثر کرتی ہیں اور بچے نزلہ ، زکام ، کھانسی، بخار کے مرض میںمبتلا ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ جونہی بچوں میں نزلہ یا بخار کی علامات ظاہر ہوں انہیں گھریلو ٹو ٹکوں کی بجائے فوری طور پر چائلڈ سپیشلسٹ کو دکھایا جائے اور بچے کی عمر کے مطابق تفویض کردہ نسخے پر عمل کیا جائے تاکہ کسی قسم کی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :