مخصوص نشست برائے خواتین اور ٹیکنوکریٹس کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں پانچ اکتوبر تک توسیع کا اعلان

جمعرات 1 اکتوبر 2020 00:49

گلگت ۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2020ء) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے سیاسی پارٹیوں کی درخواست پر انتخابات میں مخصوص نشست برائے خواتین اور ٹیکنوکریٹس کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں پانچ اکتوبر تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق تمام پارٹی سربراہان اپنے مخصوص نشست برائے خواتین اور ٹیکنوکریٹس کے کاغذات نامزدگی5 اکتوبر 2020 بروز پیر تک ریٹرننگ آفیسر، سیکریٹری قانون کے پاس جمع کرواسکتے ہیں۔