پرویز خٹک سے عراقی سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقا ت پر تبادلہ خیال

عراقی سفیر کا دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات بالخصوص دفاع کے شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

جمعرات 1 اکتوبر 2020 01:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) وزیر دفاع پرویز خٹک سے عراق کے سفیر حامد عباس لافتا نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر دفاع نے کہاکہ دونوں ممالک کو اپنے مشترکہ تجربات اور اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، باہمی مفادات خصوصاً دفاع کے تمام شعبوں میں تعاون کو بڑھانا چاہتا ہے۔وزیر دفاع نے کہاکہ پاکستان عراق کی خودمختاری ، سیاسی اتحاد اور علاقائی سا لمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔عراقی سفیر نے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات بالخصوص دفاع کے شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔