اٹک کی سب سے بڑی سالانہ آل پاکستان محفل نعت کل ہو گی

جمعہ 2 اکتوبر 2020 18:20

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2020ء) : اٹک کی سب سے بڑی سالانہ آل پاکستان محفل نعت 3 اکتوبر بروز ہفتہ بعد نماز عشائ بمقام اسد سویٹ اینڈ بیکرز ایچ بلاک گیڈر چوک اٹک شہر میں منعقد ہو گی جس میں نامور نعت خوان اور معروف علمائے کرام مشائخ عظام شرکت کریں گے سرپرست اعلیٰ سالانہ کل پاکستان محفل نعت رانا غلام سرور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ روحانی محفل نعت برائے ایصال ثواب والد گرامی حاجی رانا عبدالطیف ، صاحبزادہ حاجی محمد افضل فیصل آباد ، حضرت علامہ مولانا محفوظ الرحمن ، خطیب جامع ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک حافظ عبدالحمید چشتی ، حضرت مولانا غلام فرید چشتی گولڑوی آف شکردرہ مرحومین منعقد کروائی جا رہی ہے جو اٹک کی سب سے بڑی سالانہ آل پاکستان محفل نعت ہے جس کی نگرانی حافظ لعل محمد فاروقی کریں گے خصوصی خطاب سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ پیر سید حامد سعید کاظمی آف ملتان کا ہو گا جبکہ زیر صدارت دیوان سید آل حبیب علی خاں سجادہ نشین اجمیر شریف ، مہمان خصوصی صاحبزادہ سید عطائ اللہ شاہ گیلانی آستانہ عالیہ ڈھیر شریف ، خصوصی آمد حافظ سعید احمد دریا شریف کی ہو گی تلاوت کلام پاک قاری خادم حسین مجددی گوجرانوالہ ، نقابت تسلیم احمد صابری کراچی ، گلہائے عقیدت بحضور سرور کائنات ? کی سعادت حافظ تصور حسین عطاری گجرات ، قاری محمد شہزاد اسلام آباد ، محمد وسیم عباس لاہور کریں گے آرگنائزر کمیٹی کے ممبران رانا غلام صفدر ، رانا امجد علی عطاری ، رانا احمد لطیف ، رانا عاشر لطیف نے تمام عاشقان مصطفی ? سے پرنور روحانی محفل نعت میں شرکت کی استدعا کی ہے۔