قمر الزمان کائرہ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کا اجلاس

آل پارٹیز کانفرنس کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا

جمعہ 2 اکتوبر 2020 20:05

قمر الزمان کائرہ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کا اجلاس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کا اجلاس جمعہ کی سہ پہر پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقد ہوا، پی پی پی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آل پارٹیز کانفرنس کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا، اجلاس میں اے پی سی کے فیصلوں کے مطابق موجودہ حکمرانوں سے نجات کے سلسلے میں طے کئے گئے احتجاجی پروگرام کے حوالے سے جلسوں اور ریلیوں کی حکمت عملی واضح کی گئی، اجلاس میں پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری اسلم گل، سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور، ملک عثمان سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔