سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد معمولی اضافہ

جمعہ 2 اکتوبر 2020 22:33

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد معمولی اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2020ء) ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آج اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسو سی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قدر 300روپے بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قدر 250 روپے اضافے سے 96022 روپے ہوگئی،عالمی صرافہ بازار میں سونا 10ڈالر منہگا ہوکر 1910 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 90 پیسے کم ہوکر 164.80روپے ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :