24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 644 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئیٍ، 4 مریض وائرس سے جاں بحق، این سی اوسی

پیر 5 اکتوبر 2020 13:41

24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 644 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئیٍ، 4 مریض وائرس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2020ء) : نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔سوموار کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 644 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 29 ہزار 565 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 813, پنجاب میں 9 ہزار 325, خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 844, اسلام آباد میں 3 ہزار 53, بلوچستان میں 1 ہزار 475,گلگت بلتستان میں 510، آزاد کشمیر میں 545 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 836 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔

(جاری ہے)

19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 912 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 88 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 907 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار 260 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 862, بلوچستان میں 15 ہزار 399, گلگت بلتستان میں 3 ہزار 852، اسلام آباد میں 16 ہزار 789, خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 76، پنجاب میں 99 ہزار 941 اور سندھ میں 1 لاکھ 38 ہزار 341 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 517 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 521 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 2 ہزار 240 اموات،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 262 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 183 اموات،بلوچستان میں 146اموات، گلگت بلتستان میں 89 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 76 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 36 لاکھ 78 ہزار 534 ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 761 مریض زیر علاج ہیں۔