ڈینگی سے بچاؤ کے لئے مہم تیز ،دس روزمیں 24مقامات سے لاروابرآمد

منگل 6 اکتوبر 2020 16:12

ڈینگی سے بچاؤ کے لئے مہم تیز ،دس روزمیں 24مقامات سے لاروابرآمد
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2020ء) : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل قمرالزمان قیصرانی کی زیرصدارت انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں 24 سے زائد محکموں کے افسران کے ڈی ایچ او ڈاکٹر سید محمد علی مہدی اور ڈاکٹر عطالرحمان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قمر الزمان قیصرانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدلتے موسم کے پیش نظر ڈینگی سرویلنس کی سرگرمیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے،لاہور، راولپنڈی اور دیگر اضلاع میں ڈینگی کے کیسسز سامنے آرہے ہیں اس لئے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کا صرف وہی سٹاف سرویلنس میں حصہ لے جو تربیت یافتہ ہو،ہاٹ سپاٹ کی100 فیصد سرویلنس کی جائے،بوگس سرویلنس کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ 10 یوم کے دوران 24 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمدا ہو ہے،ضلع کے 2868 ہاٹ سپاٹ کی 100 فیصد سرویلنس کی گئی ہے 192 سپاٹ پر تھرڈ پارٹی نے کراس چیکنگ بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :