ملک میں اتحاد و وحدت کی فضا قائم ہے، کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ، علامہ عارف حسین

بدھ 7 اکتوبر 2020 23:00

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2020ء) : سیکرٹری جنرل شیعہ علمائ کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ ملک میں اتحاد و وحدت کی فضا قائم ہے، کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلوس چہلم سید الشہدائ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل شیعہ علمائ کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ حکمران فتنہ انگیز عناصر کے خلاف اقدامات اٹھائیں۔

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنما علامہ بشارت امامی کا کہنا تھا کہ ملک میں شیعہ سنی س اور ش الفاظ کی طرح متحد ہیں، حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنائے۔شیعہ اکابرین کا کہنا تھا کہ ہم متحدہ مجلس عمل، ملی یکجہتی کونسل سمیت تمام قومی پلیٹ فارمز پر موجود ہیں، وزارت مذہبی امور اور نظریاتی کونسل سے جاری ہونے والا ضابطہ اخلاق خوش آئند ہے۔