مسلم ملک کا دباؤ، انگین التان کے پاکستان نہ آںے کی وجہ سامنے آ گئی

ایک برادر مسلم ملک ارطغرل ڈارمے سے اتنا خوفزدہ ہے کہ ارطغرل کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار کو پاکستان کا دورہ کرنے سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔صحافی معید پیرزادہ کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 9 اکتوبر 2020 16:04

مسلم ملک کا دباؤ، انگین التان کے پاکستان نہ آںے کی وجہ سامنے آ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2020ء) سینئر صحافی ارشاد عارف کا کہنا ہے کہ ارطغرل ڈرامے کے پاکستان میں نشر ہونے سے بہت سے ممالک ناراض ہیں،معلوم نہیں ایک ڈرامہ ان کے لیے کیوں مسئلہ بنا ہوا ہے۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی معید پیرزادہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے ایک برادر مسلم ملک ارطغرل ڈارمے سے اتنا خوفزدہ ہےکہ ارطغرل کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار کو پاکستان کا دورہ کرنے سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔

جو کمپنیاں ارطغرل غازی کا کردار نبھانے والے انگین التان کو پاکستان لانا چاہتی تھیں،ان پر دباؤ ڈالا گیا کہ آپ انہیں پاکستان مت لائیں۔اور یہ حقیقت ہے کہ اس وجہ سے وہ پاکسان نہیں آ سکے۔معید پیر زادہ نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ کی ایک پالیسی ہے کہ پاکستان کو ملائیشیا، ترکی اور ایران کے قریب نہیں ہونا چاہئیے۔

(جاری ہے)

۔یاد رہے کہ پانچ سیزن پر مشتمل ترکی کے گیمز آف تھرونز کہلانے والے ڈرامے نے پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، صرف پاکستان میں اس ڈرامے کو کروڑوں مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔شہرہ آفاق ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی مقبولیت پاکستان میں مسلسل بڑھ رہی ہے اور اس میں کام کرنے والے اداکاروں کے پاکستانی مداحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈرامے میں ارطغرل غازی کا کردار 41 سالہ انجین التان دوزیتان نے نبھایا ہے جب کہ انکی بیوی حلیمہ سلطان کا کردار 28 سالہ اسرا بلجک نے ادا کیا ہے۔

دونوں اداکاروں اور خاص طور پر حلیمہ سلطان کی پاکستان میں بے پناہ مقبولیت ہے اور لوگوں نے سوشل میڈیا پر فالو کرنے سمیت ان سے محبت کا اظہار کرنا بھی شروع کیا اور بتایا کہ کس طرح پاکستانی مداح انہیں پسند کرنے لگے ہیں۔ ڈرامہ مداحوں کی جانب سے حلیمہ سلطان یعنی اسرا بیلگیج کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی تعریف میں کمنٹس کیے گئے ہیں اور لوگ ان سے ملنے اور انہیں پاکستان آنے کی دعوت دیتے دکھائی دیتے ہیں۔