انسان اپنے کردار کی بدولت دوسرے کی نظر میں اپنی عزت اور وقار بناتا ہے ‘ مدیحہ شاہ

سچے اور کھرے لوگ اچھے لگتے ہیں مگر بد قسمتی سے آج کی دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی ہوتی جا رہی ہے

ہفتہ 10 اکتوبر 2020 12:35

انسان اپنے کردار کی بدولت دوسرے کی نظر میں اپنی عزت اور وقار بناتا ہے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2020ء) نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ انسان اپنے کردار کی بدولت دوسرے کی نظر میں اپنی عزت اور وقار بناتا ہے ، مجھے سچے اور کھرے لوگ اچھے لگتے ہیں مگر بد قسمتی سے آج کی دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی ہوتی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ سچ بولنا اور سننا بہت مشکل ہے مگر جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے ، جھوٹ کتنا بھی خوبصورت ہو ہار اس کا مقدر ہوتی ہے ۔

مدیحہ شاہ نے کہا کہ اللہ کی عبادت کے ساتھ ہمیں ایک دوسرے کے لئے بھی دعائیں کرنی چاہئیں اس سے انسان کو روحانی سکون ملتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی سے مطمئن ہوں ، بلا وجہ کسی کے کاموں میں مداخلت کی عادت نہیں بلکہ اپنے کام سے کام رکھتی ہوں ، اسی لیے میری کسی سے کوئی عداوت نہیں اور سب سے اچھی دوستیاں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :