ڈریپ نے 253نئی ادویات کی پیکنگ سائز کے مطابق قیمتیں مقرر کردی

منگل 13 اکتوبر 2020 12:56

ڈریپ نے 253نئی ادویات کی پیکنگ سائز کے مطابق قیمتیں مقرر کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2020ء): ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی(ڈریپ) نے 253نئی ادویات کی پیکنگ سائز کے مطابق قیمتیں مقرر کردیں جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی ادویات میں کینسر، بلڈ پریشر، ہیپاٹائٹس و دیگر اقسام کی ادویات و ویکسین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈریپ نے ان ادویات کی قیمتیں وفاقی حکومت کی منظوری سے مقرر کی ہیں۔ڈریپ ذرائع کے مطابق وزارت صحت نے ڈیڑھ ماہ قبل ان ادویات کی قیمتیں پیکنگ سائز کے مطابق فکس کرنے کا معاملہ وفاقی کابینہ میں پیش کیا تھا۔بعد ازاں وفاقی کابینہ نے ان ادویات کی قیمتیں پیکنگ سائز کے مطابق فکس کرنے کی منظوری دیدی تھی۔