کورونا کی دوا سے خود کو سپرمین محسوس کرتا ہوں،صدر ٹرمپ

بدھ 14 اکتوبر 2020 11:25

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2020ء) : امریکی صدر نے کہا ہے کہ کورونا کے دوران انہیں ایسی دوا دی گئی جس کے بعد وہ اپنے ا?پ کو سپر مین محسوس کر رہے ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ٹرمپ نے پنسلوانیا میں بڑے جلسے سے خطاب کیا، انہوں نے ہزاروں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ کووڈ۔

(جاری ہے)

19 میں مبتلا ہونیکے دوران انہیں ایسی دوا دی گئی جس کے بعد وہ اپنے ا?پ کو سپرمین محسوس کرتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا وہ بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس جلد ویکسین ا? جائے گی۔ صدر ٹرمپ نے جوبائیڈن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مہم اتنی تیز کیوں چلاتے ہو ذرا بریک لگاؤ۔ انہوں نے جوبائیڈن کو جھوٹا بھی قرار دیا۔دوسری جانب فلوریڈا میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے بہت برے طریقے سے کورونا وائرس کی وبا کے چیلنج سے نمٹنے کی کوشش کی۔