نیب لاہورکی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فیک کالزکی انکوائری ایف آئی اے کو بھیجنے کی سفارش

بدھ 14 اکتوبر 2020 21:17

نیب لاہورکی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فیک کالزکی انکوائری ایف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2020ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میںفیک کالزکی انکوائری ایف آئی اے کو بھیجنے کی سفارش کردی ۔زرائع کے مطابق نیب کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اس طرز پر مختلف انکوائریاں کر رہا ہے ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو جعل سازوں کیخلاف آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی جائے اور نیب کو موصول شکایات ایف آئی اے کو بھیج دیں جائیں ۔

(جاری ہے)

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جھوٹے میسج اور کال کرنے والوں کا ڈیٹا بھی ایف آئی اے کو دیا جائے ۔ ایف ائی اے کا سائبرکرائم ونگ اس قسم کے فراڈ کرنے والوں کو پکڑ بھی چکا ہے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ کرنے والے سرکاری افسران کا کیس بھی ایف ائی اے نے ہی پایہ تکمیل تک پہنچا یا ہے۔ فون کالز کر کے سادہ لوح افراد کو بزریعہ ایس ایم ایس 25 ہزار مامانہ انکم کا لالچ دیا جاتا ہے ۔ ملزمان بزریعہ موبل فونز ٹرانزیکشن کیش سادہ لوح افراد سے ماہانہ رقم دینے کے عوض فراڈ کرکے لاکھوں روپے مالیت کی رقم بناتے ہیں، نیب نے مختلف لوگوں کی شکایات پر 2018 میں انوسٹی گیشن کا آغاز کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :