کوئٹہ:سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کی کارروائی

جعلی سی این جی اسٹیشن پکڑ کرملزم کو حراست میں لے لیا

جمعرات 15 اکتوبر 2020 21:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2020ء) سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی سی این جی اسٹیشن پکڑ کرملزم کو حراست میں لے لیا۔گزشتہ روز ایس ایس جی سی حکام کی جانب سے کوئٹہ کے مشہور علاقے سریاب روڈ پرواقع ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں ملزم محمد جان مبینہ طورپرجعلی سی این جی چلا رہا تھا۔ملزم جان محمد گھر میں 4 عدد ممنوع کمپریسر لگا کر سروس لائن سے گیس چوری کر کے کمرشل بنیادوں پرگاڑیوں میں گیس فروخت کر رہا تھا۔

ایس ایس جی سی پولس نے ملزم جان محمد ولد احمد خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ترجمان سوی سدرن کے مطابق ایس ایس جی سی ٹیم نے جائے وقوعہ سے گیس چوری میں استعمال ہونے والے کمریسرزپائپ اور دیگر سامان اپنی تحویل میں لے لیا،اور گیس چور کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے،اس موقع پر بلوچستان ریجن کے جنرل مینیجر مدنی صدیقی نے بتایا کہ ملزم نے گھر میں سی این جی کا سیٹ اپ لگایا ہوا تھا اور چوری چوری گاڑیوں میں گیس بھر رہا تھا۔

(جاری ہے)

کوٹہ اور متصل علاقوں میں لو گیس پریشر کی ایک وجہ چوری اور غیر قانونی کمریسر کا استعمال ہے۔بلوچستان کا عوام خاص کر کوئٹہ کے شہری اس سلسلے میں ایس ایس جی سی کی مدد کرے کہیں کمپریسر لگا ہوا ہو یا چوری ہو رہی ہو تو ایس ایس جی سی کواطلاع کریں۔