امریکامیں چھوٹا طیارہ پارکنگ میں کھڑی کار پر گر کر تباہ،پائلٹ معمولی زخمی

ابتدائی طور پر طیارہ حادثے کی وجہ پاور سپلائی میں خرابی،حتمی انکوائری کمیٹی کی تحقیقات کے بعد پیش کی جائیگی،حکام

ہفتہ اکتوبر 16:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) امریکا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی ایک شاپنگ مال کی پارکنگ میں کھڑی کار پر گر گیا جس کے نتیجے میں کار اور طیارہ تباہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن کی پیئرس کاونٹی میں تھن فیلڈ کے علاقے سے ابورن ایئرپورٹ کے لیے پرواز بھرنے والا ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ساوتھ ہل کی پارکنگ میں کھڑی ایک کار پر گر گیا۔

حادثے میں کار اور طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے اس وقت کار خالی تھی اور طیارے کے 53 سالہ پائلٹ کو بھی معمولی چوٹیں آئی فیڈرل ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر طیارہ حادثے کی وجہ پاور سپلائی میں خرابی پیدا ہونا لگتی ہے تاہم حتمی بات انکوائری کمیٹی کی تحقیقات کے بعد ہی کہی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :