نوازشریف اداروں کوبدنام کررہے ہیں،مہندرپال سنگھ

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 17:17

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق مہندر پال سنگھ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے ایجنڈے اور ڈرامے سے قوم باخبر ہے،جو کام بھارت کرتا تھا ،اب وہی نواز شریف کررہے ہیں،موجودہ دور حکومت میں خارجہ پالیسی بہترین انداز میں چلائی جارہی ہے اور پاکستان کا مثبت امیج دنیا کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مہندر سنگھ نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اقتدار میں رہ کر جو تباہی مچائی اور وہی تباہی وہ ملک سے باہر بیٹھ کر اپوزیشن میں رہ کرمچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپوزیشن کے ایجنڈے کو سمجھے اور انکا ساتھ نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ میں میاں نواز شریف کے گوجرانوالہ میں ہونے والے جلسے میں ان کے خطاب کی بھرپور مذمت کرتا ہوں اوروہ اداروں کے سربراہان کا نام لیکر وہی کام کررہے ہیں جو بھارت کیا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے ملک کو تباہی سے بچانے کے لیے کام کررہے ہیں جبکہ نواز شریف ملک کو بدنام کرنے پر لگے ہوئے ہیں۔