ٹنڈوالہیار پولیس کی کارروائی، ہزاروں لیٹر ایرانی تیل سے بھرا آئل ٹینکر پکڑلیا

اتوار 18 اکتوبر 2020 21:00

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) ٹنڈوالہ یار بی سیکشن پولیس کی ٹیم کیہمراہ مخفی اطلاع پر کاروائی ہزاروں لیٹر ایرانی تیل سے بھرا آئل ٹینکر قبضہ میں لے لیا ڈرائیور فرارتفصیلات کے مطابق ایس ایس پی رخسار احمد کھاوڑکو مخفی اطلاع ملی کہ ایرانی آئل سے بھرا ٹینکر ٹنڈوالہ یار سے گزر رہا ہے اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی رخسار احمد کھاوڑ کے حکم پر بی سیکشن پولیس کی بکیرا بائی پاس پر چیکنگ شروع کی اس دوران وہاں سے ٹینکر نمبر Y0249کو روکا تو ڈرائیور اندھیرے کا فایدہ اٹھاکر ٹینکر چھوڑکر فرار ہو گیا پولیس نے تلاشی لی تو اس میں ایرانی تیل موجود تھا اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اکبر سموں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایس ایس پی رخسار احمد کھاوڑ کو ایک مخفی اطلاع ملی جس پر ہم ناکہ بندی کرکے کاروائی کی ہے اس میں تقریبا 15 ہزارسے 18ہزار لیٹر ایرانی تیل موجود ہے جس کی مالیت لاکھوں روپے ہے بتائی جاتی ہے ڈی ایس پی اکبر سموں نے میڈیا کو بتایا کہ ایس ایس پی نے ٹیم تشکیل دے دی ہے جلد ڈرائیور بھی پولیس کی حراست میں ہونگے۔

متعلقہ عنوان :