ٹھٹھہ،مکلی ہیڈکوارٹر میں اتائی ڈاکٹروں کی بھر مار، انجکشن نے ایک شخص کی جان لے لی

ڈی ایچ او ٹھٹھہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 19 اکتوبر 2020 19:57

ِٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) مکلی ہیڈکوارٹر میں اتائی ڈاکٹروں کی بھر مار انجکشن نے ایک شخص کی جان لے لی ڈی ایچ او ٹھٹھہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

مکلی ورکشاپ پر ایک اتائی ڈاکٹر سکندر ملاح نے ایک شخص بشیر احمد پالاری کو ایک ہفتے قبل بیمار ہونے کی صورت میں انجکشن لگایا تھا جس کے باعث مریض کی حالت بگڑ گئی تھی اور اس کے ہاتھ پر ری ایکشن ہوگیا تھا جس کے باعث بشیر احمد پالاری کا پیر کے روز انتقال ہوگیا۔

جاں بحق ہوجانے والا شخص مکلی بائی پاس کے نزدیک گوٹھ لال محمد پالاری کا رہائشی تھا اور ڈی آئی بی برانچ ٹھٹھہ کے موسی پالاری کا کزن بھی ہے بشیر احمد پالاری کی نماز جنازہ گوٹھ لال محمد پالاری میں اداکی گئی دوسری طرف ٹھٹھہ کی سماجی مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے محکمہ صحت کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ اتائی ڈاکٹروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔#

متعلقہ عنوان :