صرف کیپٹن صفدر نہیں حقیقی کردار کو گرفت میں لایا جائے،علی زیدی کا مطالبہ

مہروں کی گرفتاری سے خانہ پوری ہرگز قبول نہیں،ایف آئی آر میں سینکڑوں نامزد ہیں،بیان

پیر 19 اکتوبر 2020 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر علی زیدی نے مزار قائد پر نعرے بازی کرنے والے حقیقی کرداروں کو گرفت میں لانے کا مطالبہ کردیا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری ٹھیک مگر وہ تو چھوٹا سا مہرہ ہے، قوم اصل کرداروں کی گرفت کی منتظر ہے، ایف آئی آر میں سینکڑوں نامزد کئے گئے ہیں، مریم نانی اور نہال ہاشمی جیسے تو بالکل سامنے اور واضح نظر آرہے ہیں، محمد زبیر بھی وہاں تھے تو انہیں بھی گرفتار کیا جائے ،مہروں کی گرفتاری سے خانہ پوری ہرگز قبول نہیں،حقیقی کرداروں کو پکڑیں اور مثال بنائیں۔

متعلقہ عنوان :