سعودی عرب، الشیخ ڈاکٹرعبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل الشیخ مجلسِ شوریٰ کے سربراہ مقرر

پیر 19 اکتوبر 2020 23:14

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) سعودی عرب نے سپریم علمائ کونسل کے نئے چیئرمین اور ارکان کی تقرری کے حوالے سے شاہی فرمان جاری کردیا۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی فرمانروا نے سپریم علمائ کونسل کے نئے چیئرمین اور ارکان کی تقرری کی منظوری دی جس کے بعد شاہی فرمان جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

شاہی فرمان کے مطابق الشیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل الشیخ کو مجلسِ شوریٰ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، شوریٰ کونسل کے اراکین کی تقرری چار سال کے لیے کی گئی ہے۔

شاہی فرمان کے مطابق مشعل بن فہم بن محمد السلمی کو مجلسِ شوریٰ کا ڈپٹی اسپیکر مقرر کیا گیا، اٴْن کا عہدہ وزیر کے مساوی ہوگا، اسی طرح الشیخ ڈاکٹر خالد بن عبداللہ بن محمد اللحیدان کو سپریم کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا جن کا عہدہ بھی وزیر کے مساوی ہی ہوگا۔