غیر معیاری سی این جی سلنڈر پر کراچی ٹریفک پولیس نے 4گاڑیوں کوکو ضبط کرلیا

پیر 19 اکتوبر 2020 23:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) کراچی ٹریفک پولیس نے غیر معیاری سی این جی سلنڈر گاڑی میں لگانے پر 4گاڑیوں کوکو ضبط کرلیا۔

(جاری ہے)

کراچی ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطا بق ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں اسکول وین ،انٹرسٹی بسوں میں لگے ممنوعہ سی این جی سلنڈر کے خلاف خصوصی مہم کے دوران جاری کارروائیوں کے دوران 15گاڑیوں کے چالان کرتے ہوئے 4گاڑیوں کو ضبط کرلیا۔