سرکاری زمین لیز پر حاصل کر کے سرکاری محکمے کو بیچنے والے نیب کے ملزم کبیر کے کرپشن کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی

منگل 20 اکتوبر 2020 14:51

سرکاری زمین لیز پر حاصل کر کے سرکاری محکمے کو بیچنے والے نیب کے ملزم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) سپریم کورٹ نے سرکاری زمین لیز پر حاصل کر کے سرکاری محکمے کو بیچنے والے نیب کے ملزم کبیر کے کرپشن کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ ملزم کو ٹیلی فون ریکارڈ سے گرفتار کر لیا گیا ہے،ملزم کو آج وڈیو لنک سے کوئی سے عدالتی کاروائی میں پیش کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ ملزم کو تفتیشی رپورٹ سے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ نیب نے اسے مرکزی ملزم قرار دیا ہے ،ملزم پلی بارگین کیلئے تیار ہو چکا ہے۔ پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ ملزم نے سرکاری زمین کاشت کیلئے پندرہ سالہ لیز پر کی تھی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملزم نے اگلے ہی ہفتے زمین سرکاری اہلکاروں سے ملکر لیبر ڈیپارٹمنٹ کو فروخت کر دی،متعلقہ ڈپٹی کمشنر فوت ہو چکا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی ۔