شہبازشریف کا نیب لاہور کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

منگل 20 اکتوبر 2020 20:13

شہبازشریف کا نیب لاہور کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے دوران عدالت سے نیب لاہور کے خلاف کارررائی کرنے کی استدعا کردی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ استدعا اس وقت کی جب عدالت کی جانب سے استفسار کرنے پر شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ سنا ہے کہ ان کے خلاف صاف پانی نیب ریفرنس ختم کیا جا رہا ہے اور میری عدالت سے استدعا ہے کہ اس ریفرنس میں بلاوجہ مجھے پریشان کرنے پر نیب لاہور کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔