قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا
سندھ نے سنٹرل پنجاب کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی،دیگر دونوں وینیوز پر کھیلے جانے والے میچز ڈرا ہوگئے
منگل 20 اکتوبر 2020 23:21
(جاری ہے)
اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے درمیان کھیلا گیا میچ ڈرا ہوگیا۔
میچ کے آخری روز کے پی نے 67 رنز کی سبقت سے شروع کرنے والی اپنی دوسری اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز پر ڈکلیئر کردی۔ بلوچستان کو جیت کے لیے 40 اوورز میں 280 رنز کا ہدف ملا تاہم انہوں نے 26 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز ہی بنائے تھے کہ دونوں کپتانوں کی رضامندی سے میچ کو مقررہ وقت سے قبل ہی بغیر کسی نتیجے کے ختم کردیا گیا۔ اس سے قبل کے پی نے اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے تھے، جواب میں بلوچستان کی ٹیم مقررہ 83 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز ہی بناسکی تھی۔اٴْدھر ٹی ایم سی گراؤنڈ کراچی میں کھیلا گیا میچ بھی ڈرا ہوگیا۔ میچ کے آخری روز سدرن پنجاب کے خلاف کاشف اقبال اور نہال منصور کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے ناردرن کو شکست سے بچالیا۔ 35 رنز کی سبقت سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی سدرن پنجاب کی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز پر اننگز ڈکلیئر کی تو ناردرن کو جیت کے لیے 286 رنز کا ہدف ملا۔ ناردرن کی آدھی ٹیم 61 رنز پر پویلین واپس لوٹی تھی کہ کاشف اقبال اور نہال منصور نے چھٹی وکٹ کے لیے 82 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے نکال کرمیچ کو ڈرا کرنے میں اہم کردارادا کیا۔ میچ کے اختتام پر ناردرن نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنالیے تھے۔ سدرن پنجاب کے علی عثمان اور ناردرن کے رضا حسن نے میچ میں دس، دس وکٹیں حاصل کیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.