معاشی گراوٹ کے خاتمے کیلئے وائٹ ہاوس میں میری دوسری مدت ضروری ہے، ٹرمپ

جوبائیڈن کی پارٹی سوشلسٹ، کیمونسٹ اور مارکسسٹ کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے،ریلی سے خطاب

بدھ 21 اکتوبر 2020 13:00

معاشی گراوٹ کے خاتمے کیلئے وائٹ ہاوس میں میری دوسری مدت ضروری ہے، ٹرمپ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) امریکی صدر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ہونے والی معاشی گراوٹ کو ختم کرنے کے لیے انہیں وائٹ ہائوس میں دوسری مدت کی ضرورت ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق خطاب میں انہوں نے امریکی عوام کو ایک بار پھر بائیں بازو کی سیاست سے ڈرایا۔

(جاری ہے)

ریاست پینسلوانیا کے شہر ایری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیت کر اگلے چار برس کے لیے پھر اقتدار میں آ رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے ہونے والی معاشی گراوٹ کو ختم کرنے کے لیے انہیں دوسری مدت کیلئے صدر بننا ضروری ہے۔

یہ الیکشن ٹرمپ کی ریکوری اور بائیڈن کے ڈیپریشن کے درمیان ہے۔صدر ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو جوبائیڈن سے ڈراتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کی نوکریاں ختم کر دے گا اور ان کی پارٹی سوشلسٹ، کیمونسٹ اور مارکسسٹ کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے۔