امریکا ، ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،تینوں سوار محفوظ

طیارہ انسٹریکٹر کے قابو سے باہر ہوگیا اور ہچکولے کھاتے ہوئے چرچ کی پارکنگ میں گر کر تباہ ہوگیا

بدھ 21 اکتوبر 2020 15:01

امریکا ، ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،تینوں سوار محفوظ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) امریکا میں چرچ کی پارکنگ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے طیارے میں موجود تینوں افراد محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن کے علاقے پویالپ میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے میں انسٹریکٹر دو طالبا کو طیارہ اڑانے کی تربیت دے رہا تھا کہ طیارے کی پاور سپلائی بند ہوگئی۔طیارہ انسٹریکٹر کے قابو سے باہر ہوگیا اور ہچکولے کھاتے ہوئے چرچ کی پارکنگ میں گر کر تباہ ہوگیا، خوش قسمتی سے طیارے میں موجود تینوں افراد محفوظ رہے اور پارکنگ ایریا میں بھی کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :