ڈاکٹر ماہا شاہ کیس : ملزم جنید اور وقاص نے ٹرائل کورٹ میں سرنڈر کردیا، ضمانت منظور

بدھ 21 اکتوبر 2020 17:50

ڈاکٹر ماہا شاہ کیس : ملزم جنید اور وقاص نے ٹرائل کورٹ میں سرنڈر کردیا، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) ڈاکٹر ماہا شاہ کیس میں ٹرائل کورٹ نے ملزم جنید اور وقاص کی ضمانت منظور ہوگئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈاکٹر ماہا شاہ کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم جنید اور وقاص نے عدالت فرار ہونے کیس میں ٹرائل کورٹ میں سرنڈر کردیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم جنید اور وقاص کی 50,50 ہزار روپے کے عیوض ضمانت منظور کر لی۔ ملزمان پر عدالت سے فرار ہونے کا کیس درج ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ماہا کیس میں ملزمان کی ضمانت مسوخ کی تھی۔ ضمانت مسترد ہونے پر ملزمان سٹی کورٹ سے فرار ہوگئے تھے۔ دونوں ملزمان ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرنے بعد پیش ہوئے۔

متعلقہ عنوان :