برطانیہ، کورونا کے ایک روز میں 26 ہزار سے زائد کیسز

حکومت نے مانچسٹر ،شیفلڈ اور جنوبی یارک شائر کاونٹی میں ہفتے سے پابندیاں سخت کرنے کا اعلان کردیا

جمعرات 22 اکتوبر 2020 12:38

برطانیہ، کورونا کے ایک روز میں 26 ہزار سے زائد کیسز
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) برطانیہ میں ایک روز میں اب تک کے سب سے زیادہ 26 ہزار 688 یومیہ کیسز سامنے آگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت کے جاری اعداد و شمارمیں بتایاگیاکہ برطانیہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 191 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے کورونا کیسز کی روک تھام کے لیے مانچسٹر کے بعد شیفلڈ اور جنوبی یارک شائر کاونٹی میں بھی کورونا پابندیوں کا الرٹ بلند ترین سطح پر کرتے ہوئے ان علاقوں میں ہفتے سے پابندیاں سخت کرنے کا اعلان کیا ۔پابندیوں کے تحت ان علاقوں میں لوگ میل ملاقات نہیں کرسکیں گے اور 4 ہفتوں تک کیفے، بارز، کیسینوز بھی بند رہیں گے۔