اکبری گیٹ پولیس نے 4 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا

جمعرات 22 اکتوبر 2020 16:20

اکبری گیٹ پولیس نے 4 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) لاہورانویسٹی گیشن پولیس اکبری گیٹ نے چیک ڈس آنر اور امانت میں خیانت کے مقدمات میں 4 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

اشتہاری ملزم بوٹا شہری کو نقد رقم کے عوض چیک دے کر روپوش ہو گیا تھا۔ اشتہاری ملزم بوٹا گھر گروی دینے کا جھانسہ دے کرشہری سے رقم لے کر بھی فرار ہو گیاتھا۔ انویسٹی گیشن پولیس اکبری گیٹ نے اشتہاری ملزم کو جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکیا۔

متعلقہ عنوان :